جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

میڈیکل سٹوڈنٹ سلمان کرونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے سلمان طاہرایم بی بی ایس کے آخری سال کے طالب علم تھے

datetime 29  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم بی بی ایس کے آخری سمسٹر کےطالب علم سلمان طاہر مہلک وباء کرونا وائرس کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے خطرناک وار جارہی ہیں جو عوام کیساتھ ساتھ طبی عملے کو بھی نشانہ بناتے جارہےہیں مہلک وباء سے سینکڑوں ڈاکٹرز اور نرسز شکار ہو چکیں ہیں ۔ تاہم آج شعبہ میڈیکل کے

فائنل سمسٹر کے نوجوان سٹوڈنٹ کرونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ دوسری جانب لاہور میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر لیڈی ڈاکٹر ثنا ء فاطمہ جاں بحق ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی ڈاکٹر ثنا فاطمہ نجی ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کا علاج کر رہی تھیں، دوران علاج کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ اس حوالے سے محکمہ صحت نے لیڈی ڈاکٹر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ خاتون ڈاکٹر لاہور میں واقع کینال روڈ پر ایک نجی ہسپتال میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ثنا فاطمہ میں 10 دن قبل کورونا کی تصدیق ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال میں ریر علاج رکھا گیا تھا۔ پاکستان میں شہریوں کے علاوہ اب ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بھی کورونا سے متاثر ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے سکریٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 54 ڈاکٹروں کو اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…