جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

جمعہ سے اتوار تک لاک ڈاؤن کا اعلان، صرف کونسی دکانیں کھلی رہیں گی ، احکامات جاری

datetime 29  مئی‬‮  2020 |

پشاور(این این آئی)کورونا وائرس کے باعث بگڑتی صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں جمعہ سے اتوار تک لاک ڈاؤن رہے گا۔مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے بتایا کہ کے پی کے تمام شہروں میں آج سے اتوار تک لاک ڈاون رہے گا، صرف پیر سے جمعرات تک کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ شام 5 بجے کے بعد ضروری دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی ،صرف جنرل اسٹور،

سبزی، پھل اورگوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ حجام اور سیلون ہفتے میں 3 دن یعنی جمعہ، ہفتہ، اتوار کو کھلے رہیں گے۔اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیزپر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔واضح ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد روزبروز بڑھتی جارہی ہے، اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جس میں سے 8 ہزار سے زائد کیسز خیبرپختونخوا سے ہیں اور صوبے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…