پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

حکومت پنجاب نے کورونا مریضوں کے علاج کیلئے اہم فیصلہ کرلیا، اہم ہدایات جاری کر دی گئیں

datetime 28  مئی‬‮  2020 |

لاہور ( آن لائن ) حکومت پنجاب کورونا مریضوں کے علاج کیلے اہم فیصلہ کرلیا، ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی منظوری کے بغیر کورونا مریضوں کو کوئی دوائی نہیں دی جائے گی،ٹیچنگ ہسپتالوں کو مریضوں کیلئیانجکشن ٹیسی زومیب کا سٹاک خریدنے کی ہدایت کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کورونا پھیلاؤ کی موجودہ صورتحال، کورونا مریضوں کے علاج ومعالجے اور کورونا وائرس کے تدارک سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا مریضوں کو کوئی بھی دوا کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی منظوری کے بغیرنہیں دی جائے گی۔ جبکہ ٹیچنگ ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شدید علیل مریضوں کیلئے انجکشن ٹیسی لی زومیب کا سٹاک خریدا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹرآصف طفیل، ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر سلمان شاہد، کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمود شوکت، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، چیف ایگزیکٹوآفیسرمیوہسپتال پروفیسرڈاکٹراسد اسلم خان، پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹرمحمود ایاز، پروفیسر ڈاکٹر عامرزمان، پروفیسرڈاکٹرسردارالفرید ظفر، ڈاکٹر طاہر خلیل، ڈاکٹراحتشام، ڈاکٹرفرخ سلطان ودیگر شریک ہوئے۔دوسری جانب ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2076 نئے کیسزاور مزید 36 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 8 ہزار 687 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر (این سی او سی) کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار 736، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی61 ہزار 227 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2076 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 36 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1260 ہو گئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 24 ہزار 206 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 22 ہزار 37 تک پہنچ گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 8 ہزار 483 اور اسلام ا?باد میں 2015 ہو گئی۔ بلوچستان میں 3616، گلگت بلتستان میں 651 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ا?زاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 219 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 20 ہزار 231 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1260 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 380، پنجاب میں 381، کے پی کے میں 425، گلگت بلتستان 9، ا?زاد جموں و کشمیر میں 5، اسلام ا?باد میں 19 اور بلوچستان میں 42 شامل ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 80 ہزار 96 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 687 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 726 ہسپتالوں میں 4700 مریض زیر علاج ہیں۔ 457 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…