ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز شوگر مافیا کے ڈیڈی ہیں،انتہائی دھماکہ خیز انکشافات

datetime 28  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز شوگر مافیا کے ڈیڈی ہیں، وزیراعظم مافیاز کو بے نقاب کریں گے اور چینی سکینڈل تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے، سابق حکمرانوں نے صرف اپنے کاروبار کے بارے میں سوچا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے آئی پی پیز کو 486 ارب روپے جاری کر کے لمبا ہاتھ مارا ہے۔

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن وراثتی جماعتیں، کورونا پر سیاست کرنے والے اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، پانچ سال پورے کریں گے، جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ 28 مئی کے دن پاکستان ایٹمی قوت بنا جس کے باعث ہم اپنے ملک کا دفاع موثر طریقے سے کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم کوئی کام کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ شوگر انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے ہے جس میں ہر چیز صاف صاف لکھی ہوئی ہے، شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز شوگر مافیاز کے ڈیڈی بنے ہوئے تھے، وزیراعظم عمران خان مافیاز کو بے نقاب کریں گے اور شوگر انکوائری رپورٹ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، شبلی فراز نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے کاروبار کے بارے میں سوچا، عمران خان کسی رشتے دار کے بارے میں نہیں بلکہ ملک کے بارے میں سوچتے ہیں لیڈر کا کوئی کاروبار نہیں ہو گا تو ہی ملک کے بارے میں سوچے گا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن وراثتی پارٹیاں ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے کوئی بھی کام مفت میں نہیں کیا، مسلم لیگ ن کے دور میں آئی پی پیز کو 486 ارب روپے جاری کئے گئے، جس میں سے لمبی دیھاڑی لگائی گئی، مسلم لیگ ن والے سنگل نہیں لیتے بلکہ چھکے مارنے کے چکر میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لندن سے سیاست کرنے آئے تھے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی چاہتے ہیں کہ ملک کی معیشت بالکل ٹھپ ہو جائے

مسلم لیگ ن کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس وقت ملک سے فرار ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کا بھی یہی مقصد ہے کہ ملکی معیشت بالکل بیٹھ جائے۔ شبلی فراز نے کہا کہ ایک طرف معیشت ہے جبکہ دوسری طرف انسانی جانیں ہیں، عوام کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے زمہ داری کا مظاہرہ کریں حکومت نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ معیشت تو چلے گی اور اس کے لئے قوائد و ضوابط واضح کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا کو سیاست کا رنگ دینے والے اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں پیپلزپارٹی نے کورونا وائرس کے آڑ میں سیاست کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایم سی او سی کے اجلاس میں ہر معاملے پر اتفاق کرتے ہیں جبکہ بعد میں میڈیا پر آکر سیاست کرتے ہیں،

ہم پورے ملک کی طرح سندھ کو بھی ایک ہی آنکھ سے دیکھتے ہیں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی، وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے خلاف حکمت عملی بہترین ثابت ہوئی جس کے باعث ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد دیگر ممالک کی نسبت کم ہے انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے نیشنل لوکسٹ سنٹر بنا رہے ہیں خدشہ ہے کہ جولائی میں ٹڈی دل کا ایک اور بڑا حملہ ہو گا حکومت نے ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے، سپرے کرنے کے لئے چھ جہاز موجود ہیں جبکہ مزید چھ جہازوں کی خریداری کی جا رہی ہے، شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم کے تمام معاونین خصوصی آئندہ پندرہ روز میں اپنے اثاثے ڈکلیئر کر دیں گے، شبلی فراز نے کہا کہ نرنیندر مودی کو بھارت میں جوتے پڑ رہے ہیں جبکہ چینی فوجیوں نے بھی بھارتی فوجیوں کی ان کے علاقے میں گھس کر خوب دھلائی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…