پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

مہنگائی سے پریشان حال عوام پر ایک اور بوجھ، آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا گیا

datetime 28  مئی‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) بعض فلور ملوں نے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اچانک اضافہ کر دیا،20 کلو آتے کے تھیلے کی قیمت 805 سے بڑھا کر 875 روپے کردی گئی،فائن آٹے اور میدہ کی بوری کی قیمت بھی3800 روپے سے بڑھ کر 4300 روپے ہو گئی۔دوسری جانب محکمہ خوراک پنجاب نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا فلور ملوں کو سرکاری گندم کا اجرا کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا ہے

جبکہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے مابین گندم کی قیمت کے تناسب سے آٹے کی قیمت طے کرنے کے لئے اجلاس میں فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات میں طے پایا تھا کہ آئندہ چند روز میں سینئر وزیر اور ایسوسی ایشن کے مابین آٹے کے نئے نرخوں کا تعین کیا جائے گا۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک پنجاب کو آگاہ کیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 1600روپے سے بڑھ گئی ہے اس کے مطابق آٹے کی قیمت مقررکی جائے کیونکہ زائد نرخوں پر گندم خرید کر سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی ممکن نہیں۔اس امر کا اظہار پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین عاصم رضا احمد نے گزشتہ روز ڈائریکٹرفوڈ پنجاب سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر پنجاب کے چیئرمین عبدالرؤف مختار، سابق چیئرمین میاں ریاض اور سابق سینئر وائس چیرمین حافظ احمد بھی موجود تھے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صوبے میں گندم کی نئی فصل کی نقل وحمل پر پابندی کے باعث اور فلور ملوں کے گندم کے سٹاک کو سرکاری تحویل میں لئے جانے کے باعث آٹے کی صورتحال خراب ہوئی ہے اس وقت فلور ملوں کے پاس 72 گھنٹے کے لئے گندم کا سٹاک موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ خوراک پنجاب میں آٹے کی سرکاری قیمت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے تو فلور ملوں کو سرکاری گندم کا اجرا ء کیا جائے جس کو محکمہ خوراک پنجاب نے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…