جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

امن سے رہو، ہوش کے ناخن لو،امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،پاکستانی عوام اور افواج تیار ہیں، منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ، بھارت کو وارننگ دے دی گئی

datetime 27  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ امن سے رہو، ہوش کے ناخن لو،امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پاکستانی عوام اور افواج تیار ہیں، منہ توڑ جواب دیاجائیگا،ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے، اپنے دفاع کا بھرپور حق رکھتے ہیں۔ اپنے بیان میں بحیثیت وزیرخارجہ شاہ محمود نے بھارت کو دو ٹوک الفا ظ میں واضح کیا کہ امن سے رہو ہوش کے ناخن لو، پاکستان کے خلاف جارحیت کی

تو پاکستانی عوام اور افواج تیارہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ بھارت کی جانب سے کوئی بھی جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جارحیت پر تلا ہوا ہے،بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہا ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم نے صبر کادامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے،ہم اپنے دفاع کا بھرپورحق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بھارت کا ڈرون مارگرایا، ہم امن کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں،امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…