منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی ، شدید گرمی سے متعدد افراد بے ہوش ہو گئے

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد (آن لائن)جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی، پارہ 50 سے تجاوز کرگیا، شدید گرمی کے باعث متعدد افراد بے ہوش، سڑکیں سنسان ہوگئی، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،شہر میں برف کی قلت پیدا ہوگئی، ٹھنڈی مشروبات کی مانگ میں اضافہ۔ شہری بلبلا اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بدھ کے روز شدید گرمی رہی اور درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے تجاویز کرگیا قیامت خیز گرمی اور گرم ہوائیں چلنے کے باعث شہر بھر میں متعدد افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافے کے باعث شہر کی مارکیٹیں اور سڑکیں سنسان ہوگئی ہیں اور لوگ گھروں میں محصورہوکر رہ گئے ہیں، ایک طرف قیامت خیز گرمی تو دوسری جانب شہر کے مختلف فیڈرز سٹی ٹو، سٹی تھری، سٹی فائیو، سٹی 8، شاہ لطیف فیڈر،اسپتال فیڈر، شہباز فیڈرز سمیت دیگر فیڈرز پر 12،12 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہری سخت اذیت اور مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں، گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہر میں برف کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور ٹھنڈی مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے، سخت ترین گرمی اور بجلی کی لوڈیڈنگ کی وجہ سے شہری بلبلا اٹھے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قیامت خیز گرمی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…