منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

اسٹیج ڈرامے سے وابستہ چند بڑے فنکار راشن بیگز کے لئے لائنوں میں جا لگے

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی اسٹیج ڈرامے کے معروف اور مالی طور پر مستحکم فنکار مستحق فنکاروں کا حق مارنے لگے، مالدار اور بڑے فنکارغریب و ضرورتمند مستحق فنکاروں کے لیئے دیئے جانے والے راشن بیگز کے حصول کے لیے لائنوں میں جا لگے، رمضان بھر میں اسٹیج ڈرامہ نہ ملنے پر مالی مسائل سے دوچار اسٹیج فنکار ٹی وی پر بچوں کا گیم شو کر رہے ہیں، اسٹیج ڈرامے سے وابستہ

چند بڑے فنکار جن میں شکیل صدیقی،فیصل ندیم، یونس میمن، پرویز صدیقی، حسن جہانگیر، محمد علی شہکی سمیت دیگر فنکار جو مالی طور پر مستحکم ہونے کے باجود کراچی آرٹس کونسل کے صدر سے پندرہ ہزار روپے کا امدادی چیک وصول کر چکے ہیں، امدادی رقم کے چیک غریب اور مستحق اسٹیج ڈرامے کے فنکاروں کے لیئے تھے، اسٹیج ڈرامے کے سینئر فنکار مستحق فنکاروں کا حق کھانے لگے اسٹیج ڈرامے سے روزگار کمانے والے آج نجی چینلز پر بچوں کے ٹاک شوز کرنے میں مصروف ہیں، شکیل صدیقی اور رؤف لالہ سمیت دیگر نامور فنکاروں کی مسلسل ناکامیوں اور خراب ایکٹنگ کی وجہ سے اسٹیج ڈراموں کے بڑے ڈائریکٹروں نے ان کے ساتھ کام کرنے سے بھی منع کرد یا تھا، عوام کچھ نیا چاہتے ہیں لیکن ان اداکاروں کی وہی پرانی جگتوں اور ایک ہی انداز کی اداکار ی نے عوام کو اسٹیج سے بیزار کردیا تھا جس کی وجہ سے اسٹیج ڈرامے پر برے اثرات پڑے اور عوام نے اسٹیج کا رخ کرنا چھوڑ دیا، کراچی کے بڑے ڈائریکٹر و پروڈیوسر اب ان فنکاروں پر پیسے لگانے سے گریز کرنے لگے، کراچی کی نسبت پنجاب کے فنکار وہاں کی عوام کے دلوں کی آواز بنے ہوئے ہیں ان کو ہنساتے بھی ہیں اور عوام کو انٹر ٹینمٹ دینے کے لیے نئی نئی چیزیں بھی لیکر آتے ہیں جبکہ کراچی کے چند فنکار جن پر کراچی کے عوام اور اسٹیج ڈرامہ انحصار کرتا تھا آج وہ عوام کو مایوسیاں دینے لگے ہیں،

عوام کو خوش کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں بہ نسبت پنجاب کے فنکاروں کے، صوبہ پنجاب کے فنکار نئی نئی چیزیں لیکر آتے ہیں اور نئے ٹیلنٹ کو بھی آگے آنے کا بھرپور موقع دیتے ہیں تا کہ عوام نئے چہروں کو دیکھ سکیں اور ایک جیسے چہروں کو دیکھ دیکھ کر بور نہ ہوں جبکہ کراچی میں چند مخصوص فنکار ہیں جو نہ تو اب خود کوئی پرفارمنس دے پارہے ہیں اور نہ ہی نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع دیتے ہیں جس کی وجہ سے کراچی میں اسٹیج ڈرامہ دن بدن بد حالی کا شکار ہوتا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…