لاہور( این این آئی )پاکستان علما کونسل نے ملک بھر کے آئمہ و خطبا اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر کی نماز جامع مساجد ، کھلی گرائونڈ اور عید گاہوں میں ادا کی جائے اور اجتماعات کے دوران مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں کیونکہ اس وقت پاکستان میں کرونا وبااپنے عروج پر ہے روزانہ کی بنیاد پراڑھائی اڑھائی ہزار لوگ اس وباکا شکارہورہے ہیں لہٰذاایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ نماز عید کی ادائیگی سے قبل صدقہ فطر ادا کردیں۔ دارالافتا پاکستان کے مطابق رواں سال کے لیے صدقہ فطر کی کم سے کم رقم 90 روپے مقرر کی ہے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماکونسل و صدر دارالافتا پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،مولانا اسد ذکریا قاسمی، مولانا عبدالکریم ندیم، مفتی محمد عمر فاروق ، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا شفیع قاسمی، مولانا اسید الرحمان سعید ، مولانا اشفاق پتافی ، مولانابوبکر صابری مولانا نعمان حاشر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی ۔ قائدین نے کہا ہے کہ عید الفطر ایسیموقع پر آرہی جب پوری دنیاکو کرونا کی وبا کاسامنا ہے، ماہرین کے مطابق اس وبا سے بچنے کا واحد راستہ سماجی دوری ہے، جس کے لئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی حکومت ، ماہرین طب اور علما نے مشاورت سے ایس او پیز تیار کئے ہیں ، ان ایس او پیز کے مطابق نمازیں اور جمع المبارک کے اجتماعات ہورہے ہیں اب عید الفطر کے اجتماعات میں بھی انہیں احتیاطی تدابیر کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نیکہا کہ نماز عید کے اجتماعات کا اہتمام بڑی مساجد ، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں کیا جائے، نمازی گھر سے باوضوآئیں اور ہمراہ جائینماز لائیں۔ ایک دوسرے سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے۔ بچے ، بوڑھے اور بیمار عید کے اجتماعات میں شریک نہ ہوں۔ ہماری ٹھوڑی سی احتیاط ہمیں اور دوسروں کو اس وبا سے بچا سکتی ہے۔ قائدین نیکہا ہے کہ نماز عید کہ ادائیگی سے قبل صدقہ فطر ادا کرنا لازم ہے ،صدقہ فطر اور فدیہ کی کم ازکم مقدار چکی کا آٹاپونے 2سیر یا اس کی قیمت 90روپے فی کس ہے، گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے جب کہ جو کے نصاب سے فطرہ 260روپے اور کھجور کے نصاب سے 1100روپے ہے،کشمش کے نصاب سے 1900روپے بنتا ہے۔مذکورہ قیمتیں درمیانی درجے کہ اجناس کے اعتبار سے ملک کے بڑے شہروں اور ان کے مضافات کیلئے مقررکی گئی ہیں دیگر علاقوں میں رہنیوالے اپنے اپنے علاقوں میں اجناس کہ قیمت کے حساب سے صدقہ فطر ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے دن جس وقت فجر کا وقت آتا ہے (یعنی جب سحری کا وقت ختم ہوتاہے) اسی وقت یہ صدقہ واجب ہوتا ہے اور عید کی نماز کے لیے جانے سے پہلے پہلے اسے ادا کرنا ضروری ہے، اگر عیدالفطر کی نماز سے پہلے ادا نہ کیا گیا تو بعد میں بھی ادا کرنا ہوگا، لیکن بعد میں ادا کرنے سے اس صدقہ کی فضیلت ختم ہوجائے گی، اور یہ عام صدقہ بن جائے گا۔
عید الفطر کی نماز مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ جامع مساجد ، کھلی گرائونڈ اور عید گاہوں میں ادا کی جائے ‘علما کونسل نے ہدایات جاری کر دیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مرنے کے علاوہ
-
پاکستان میں بارشوں کا طاقتور سلسلہ داخل ہونے کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، 200 یونٹ سے متعلق اہم تبدیلی متوقع
-
گاڑی مالکان کے لیے بڑی خبر، موبائل فون سے ای چالان چیک کرنا آسان ہوگیا
-
احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کو استعفیٰ دینا پڑے گا، کیپٹن (ر)محمد صفدر
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
حکومت نے تمام صوبوں کی مشاورت سے گندم کی فی من قیمت مقرر کر دی
-
اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، شرح سود اب کتنی ہوگئی؟
-
سردیوں میں گیس کا شیڈول تیار، صارفین کیلئے اہم خبر آگئی
-
گورنرپنجاب کا100کروڑ مالیت کی 10ایکڑ زمین انڈس ہسپتال کو عطیہ دینے کا اعلان
-
سونا سستاہوگیا
-
لاہور؛ بائیک رائیڈر کی مبینہ نازیبا حرکت کی کوشش، خاتون چلتی موٹر سائیکل سے کود گئی
-
حکومت نے گندم کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنا دی



















































