اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے طیارہ حادثے میں پولانی فیملی کو بھی صدمہ ، یحییٰ پولانی کے بھتیجے اور زکریا پولانی کے چھوٹے صاحبزادے بیوی بچوں سمیت حادثے کا شکار ہو گئے ، پولانی فیملی کے5افراد حادثے کا شکار ہوئے، یحییٰ پولانی کا بھتیجا زین پولانی اسکی بیوی شاہدہ
اور انکے 3بیٹے حادثے کا شکار ہوئے ہیں،حادثے کی شکارشاہدہ لندن میں پی ایچ ڈی کررہی تھیں اور وہاں اپنے شوہر اور 3بچوں کے ساتھ مقیم تھیں۔ چند روز قبل ہی اس فیملی کو لندن سے لاہور کی پرواز ملی تھی اور اب وہ لاہور سے عید منانے اپنے گھر آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔