جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’مونال ریسٹورنٹ کا یہ حصہ گرادیا جائے‘‘ سپریم کورٹ نے دھماکہ خیز حکم جاری کردیا

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نےمارگلہ ہلز کے تحفظ سے متعلق کیس میں مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ گرانے کا حکم دے دیا،نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلز کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ مونال ریسٹورنٹ کی توسیع غیرقانونی ہے،غیرقانونی توسیع اور درخت کاٹنے پر مونال کو سیل کر دیا ۔چیف جسٹس نے کہاکہ مارگلہ ہلز پر دی گئی تمام لیز کا دوبارہ جائزہ لیں، چیئرمین سی ڈی اے نے

کہاکہ مارگلہ ہلز کا بڑا حصہ پنجاب اور کے پی میں بھی آتا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ مارگلہ ہلز پر ہر قسم کی غیرقانونی تعمیرات بند ہونگی۔سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ گرانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مونال ریسٹورنٹ کی جانب درخت بھی کاٹے گئے، سی ڈی اے فوری طور پر نئے درخت لگانا یقینی بنائے، مارگلہ ہلز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا ہے۔سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلز کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…