جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت بلوچستان کا پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے، کورونا کے غیر ضروری ٹیسٹ نہ کرنے ،عید گاہوں کی تعداد میں اضافہ اور عید میلوں پر پابند ی لگانے کے انتہائی اہم فیصلے

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) حکومت بلوچستان کا صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے، کورونا وائرس کے غیر ضروری ٹیسٹ نہ کرنے ،عید گاہوں کی تعداد میں اضافہ اور عید میلوں پر پابند ی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت پیر کو اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں کورونا وائرس سے متعلق امور اور اسپتالوں کی کورونا وائرس کے طبی آلات کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا ،

بلوچستان کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اجلاس کو مجموعی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے شرکاء کو بتایا گیا کہ صوبے میں کورناوائرس کا مقامی پھیلاؤ 94 فیصد اور باہر سے آنے والوں کی وجہ سے 6 فیصد ہے وائرس سے اموات کی تعداد 37 ہے جبکہ454 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، اس وقت شیخ زید اسپتال میں 20 فاطمہ جناح اسپتال میں 18 جبکہ سیلف آئیسولیشن میں 2163 افراد ہیں ،اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں 149ڈاکٹرز اور 47 پیر ا میڈیکس کورنا وائرس سے متاثر ہوئے، جبکہ اجلاس میں بتایا گیا کہ عید کے بعد مزید 4 ٹیسٹنگ مشین اور 60 ہزار کٹس دستیاب ہونگی ،ادویات کی خریداری کا جاری عمل عید کے فوری بعد مکمل ہو جائیگا صوبے میں کنٹریکٹ پر مائیکرو بیالوجسٹ کی بھرتی کا عمل جاری ہے اس وقت کوئٹہ کے تین اسپتالوں میں 25 وینٹی لیٹر اور آئی سی یو بیڈز موجود ہیں جبکہ مزید 75 خریدے جارہے ہیں جس سے کل تعداد 100 ہو جائے گی اجلاس میں کورونا وائرس کی غیر ضروری ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ریل ٹرانسپورٹ کو کھولنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایس او پیز کے بغیر ٹرانسپورٹ کھولنے سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ دیہاتوں تک پھیل سکتا ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کیا فیصلہ کیا گیا جبکہ اجلاس کے شرکاء نے عوام سے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں کورونا وائرس کا پھیلائو زیادہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ کے لو گ شہر سے باہر نہ جائیں

اور باہر والے کوئٹہ نہ آئیں ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام عید سادگی سے منائیں عید میلوں پر مکمل پابندی رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا، اجلاس میں عید گاہوں کی تعداد میں اضافہ کر کے رش کو کم کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا، اجلاس میں اجلاس میں گندم کی خریداری کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا اور گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر محکمہ اطلاعات کو مقامی زبانوں میں سفر نہ کرنے کی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…