بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

امریکا کا ہائی ٹیک ڈرون ایکس 37 بی چھٹے خفیہ مشن پر خلا میں روانہ

datetime 18  مئی‬‮  2020 |

واشنگٹن( آن لائن )امریکی فضائیہ نے اپنے دوبارہ قابل استعمال ہائی ٹیک ڈرون ایکس 37 بی کو اپنے چھٹے خفیہ مشن کے لیے کو خلا میں بھیج دیا گیا ہے. امریکی ایئر فورس نے بتایا کہ یہ ڈرون امریکی خلائی پروگرام کے ذریعہ 2011 میں ریٹائرڈ کیے گئے خلائی شٹلز کے چھوٹے ورژن سے ملتا جلتا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ کئی مہینے مدار میں گزارے گا جہاں یہ کئی تجربات کرے گا.سیکرٹری دفاع مارک ایسپر نے

ڈرون کے تجربے کے فورا بعد ہی ٹویٹ میں کہا کہ “X-37B دوبارہ قابل استعمال خلائی جہاز کے چھٹے مشن پر مبارکباداٹلس وی لانچ کی ایک بہت بڑی گاڑی نے صبح 9 بج کر 55 منٹ پر زمین کو ہلا دینے والی دہاڑ کے ساتھ ڈرون جسے اوربٹل ٹیسٹ وہیکل (او ٹی وی) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کو روانہ کیا. امریکی ایئر فورس کے سیکرٹری باربرا بیریٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا کہ یہ ڈرون ایک انتہائی خفیہ منصوبہ ہیباربرا بریٹ جنہوں نے حال ہی میں امریکی خلائی فورس بھی بنائی ہے کا کہنا تھا کہ ڈرون ایک چھوٹے فالکن سیٹ-8 نامی ریسرچ سیٹلائٹ کو تعینات کرے گا تاکہ اضافہ تجربات کیے جاسکیں.انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایکس 37 بی مشن کسی بھی دیگر سابقہ مشن کے مقابلے زیادہ تجربات کرے گاتجربات میں سے: بیجوں اور دیگر مواد پر تابکاری کے اثرات کی جانچ، شمسی توانائی کو ریڈیو فریکوینسی مائکروویو توانائی میں تبدیل کرنا جو زمین پر منتقل کی جاسکتی ہے شامل ہیں. ایکس 37 بی کی 29 فٹ (9 میٹر) لمبائی ہے جس کا پنکھ 15 فٹ (4.5 میٹر) ہے پینٹاگون نے ڈرون کی تصاویر شائع کی ہیں تاہم اب تک اس کے مشن اور صلاحیتوں کے بارے میں چند ہی تفصیلات سامنے آئی ہیں.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…