اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں چھپی کالی بھیڑوں کو میں بے نقاب کروں گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال اور قیادت کی ہدایت کی وجہ سے خاموش ہوں، پی ٹی آئی میں موجود کالی بھیڑیں پس پشت بیٹھ کر میرا استحصال بند کریں۔وزیراعظم کے
فیصلے کا احترام کرتی ہوں، فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مجھ پر جھوٹیالزامات لگائے گئے اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا گیا، پارٹی میں موجود ان کالی بھیڑوں کا بہت جلد صفایا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین نے کہا کہ میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہوں، میں نے ہمیشہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہر مخالفین کا مقابلہ کیا۔