اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کی وزیر تعلیم سمرتی ایرانی کے خلاف جعلی ڈگری کے الزام پر تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ وہ شکایت کا جائزہ لے گی جس میں سمرتی پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی ڈگری کے بارے میں مبینہ طور پر جھوٹ بولا ہے۔مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ عدالت 28 اگست کو پیش کیے جانے والے ثبوت کا جائزہ لے گی کہ الزامات صحیح ہیں یا نہیں۔ سمرتی کے خلاف درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے مختلف برسوں میں الیکشن کمیشن کے سامنے اپنی تعلیمی قابلیت کے بارے میں متضاد معلومات فراہم کیں۔