اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما اور سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی خبروں کی تردید کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” بلاول بھٹو سے ملاقات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے والے اپنی اہمیت بنانا چاہ رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گی۔”یاد رہے کہ گزشتہ روزمیڈیا رپورٹس میں یہ کہا جارہا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد سیاسی رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی کوشش کی لیکن انہیں صاف انکار کردیا ۔