اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شہزاد اکبر، سیف الرحمان بننے کی کوشش میں ایکسپوڑڈ ، عوام دشمن قوتوں سے سمجھوتہ نہ کرنے پر صدر آصف زرداری کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا،بڑا دعویٰ

datetime 14  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے مراد سعید اور شہزاد اکبر کے بیانات کا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر، سیف الرحمان بننے کی کوشش میں ایکسپوڑڈ ہوچکے ہیں۔ اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ صدر آصف زرداری نے اپنی پوری زندگی احتساب کے نام پر انتقام کا سامنا کیا، عوام دشمن قوتوں سے سمجھوتہ نہ کرنے پر صدر آصف زرداری کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی حکومت نیب کے ذریعے صرف اپوزیشن کے

افراد کو نشانہ بنارہی ہے۔قادر پٹیل نے کہاکہ عمران خان نے مراد سعید جیسے آلہ کار پالے ہوئے ہیں جنہوں نے نیویارک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرادیا۔قادر پٹیل نے کہاکہ وزیراعظم کی پوزیشن اتنی کمزور ہے کہ ایک گھنٹے میں تین پرچے پاس کرنے والے مراد سعید کے پیچھے چھپنے پر مجبور ہیں، سندھ وہ واحد صوبہ ہے کہ جہاں لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کو گھروں کی دہلیز پر راشن پہنچایا گیا، پی ٹی آئی حکومت جواب دے کہ کرونا وائرس کے نام پر عالمی اداروں سے آنے والی فنڈنگ کہاں گئی؟ ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…