اسلام آباد(آن لائن)ہائر ایجوکیشن پنجاب نے نجی جامعات کے سب کیمپسز کے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے6 نجی جامعات کے 21 سب کیمپسز غیر قانونی قراردیدیا ہے ۔قرشی یونیورسٹی،سپیرئیر،سنٹرل پنجاب اور نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں داخلے لینے سے روک دیا گیا ہے ۔طلبہ اور والدین کو غیر قانونی سب کیمپسز میں داخلہ لینے سے منع کردیا گیا،معلومات کے مطابق یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کا بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان ، راولپنڈی ، سرگودھا اور سیالکوٹ سب کیمپسز میں داخلے نہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔
نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور اکنامکس کے بہاولپور،گجرات، رحیم یار خان اور سیالکوٹ میں داخلے نہ لینے کی تنبیہ کی گئی ہے ۔سپیرئیر یونیورسٹی کے بہاولپور، فیصل آباد، خان پور اور سرگودھا میں داخلے لینے سے روک دیا گیا،یونیورسٹی اف لاہور گجرات، پاکپتن اور اسلام آباد کیمپس میں داخلے سے متعلق الرٹ جاری ہو گیا ہے ۔قرشی یونیورسٹی مریدکے سب کیمپس اور ہجویری یونیورسٹی شیخوپورہ سب کیمپس میں بھی داخلے لینے سے روک دیا گیا۔