ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نرس نےہسپتال میں زیر علاج کورونا مریض کا کریڈٹ کارڈ چرالیا ،موت سے پہلے تک کھل کر شاپنگ ، جانتے ہیں پکڑی کیسے گئی؟

datetime 11  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں پولیس نے ایک خاتون نرس کو گرفتار کیا ہے جس نے بستر مرگ پر پڑے کورونا وائرس کے مریض کا کریڈٹ کارڈ چرا لیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں43 سالہ نرس ڈینیئل کونٹی نے اسٹاٹن یونیورسٹی کے ہسپتال میں زیرعلاج 70سالہ شخص کا کریڈٹ کارڈ چرایا اور اس کی موت سے تین روز قبل تک 60 ڈالر کا سودا سلف اور گاڑی کا انجن کریڈٹ کارڈ سے خریدا تھا۔ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فوری طور پر نرس کو گرفتار کرلیا جن پر چوری اور دوسروں کا سامان اڑانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نرس نے 4 سے 12 اپریل کے درمیان مریض کا کارڈ استعمال کیا تھا۔مریض کی 37 سالہ بیٹی نے بیماری کے دوران اپنے والد کے کارڈ کے اخراجات کو دیکھا تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد پولیس تحقیقات کرتی ہوئی نرس تک پہنچی۔مریض کی بیٹی نے اس واقعے پر صدمے کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہوں اور اس کے ساتھ کسی مسیحا کا اتنا بڑا دھوکہ قابل مذمت ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نرس کو سزا پوری کرنے کے بعد ملازمت سے ہٹا دیا جائے گا اور ان کا لائسنس بھی منسوخ کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…