اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں پھنسے پردیسیوں کی گھر واپسی کیلئے ٹرانسپورٹ کھولنے کی تجویز پنجاب حکومت کو پیش ،نجی ٹی وی کے مطابق تجویز میں کہا گیا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔مسافر گاڑیوں میں بیٹھنے سے پہلے ہی ماسک، گلوز پہنیں گے اور سینیٹائزر کا استعمال بھی یقینی بنائیں گے،ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے گا
جبکہ کھانسی آنے کی صورت میں ٹشوکا استعمال کیا جائے گا۔ تجویز میں ٹرانسپورٹ کیلئے بھی احتیاطی تدابیر تجویز کی گئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹر گاڑیوں میں جراثیم کش سپرے ضرور کرائیں گے۔گاڑی میں اے سی نہیں چلایا جا سکے گا۔ جبکہ گاڑیوں کو مسافروں سے بھرا نہیں جائے گا، ان میں محدود فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔ تاہم ٹرانسپورٹ کھولنے کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مشاورت سے ہوگا۔