بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

چمن سرحد کھلنے کے بعد3ہزار   افغان شہری وطن واپس لوٹ گئے

datetime 10  مئی‬‮  2020 |

کوئٹہ(آن لائن) افغانستان کے ساتھ منسلک چمن سرحد کھلنے کے بعد 3 ہزار کے قریب افغان شہری وطن واپس لوٹ گئے پاکستان نے افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر پاک افغان چمن باب دوستی کھولا تھا جس کے بعد 37 ہزار افغان خاندان اپنے وطن واپس چلے گئے تھے سرکاری ذرائع کے مطابق چمن بارڈر صبح 8 سے شام 5 تک کھلا رہا اور اس دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پھنسے افغان شہری

، افغانستان میں داخل ہوئے گزشتہ روز واپس جانے والے ان افغان شہریوں کی اکثریت سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں داخل ہوئی تھی وہ چمن بارڈر کے ذریعے پاکستان میں اور دونوں ممالک کے درمیان دیگر داخلی پوائنٹس پر صرف افغان قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر داخل ہوئے تھے چمن انتظامیہ کے سینئر عہدیدار ذکااللہ درانی نے بتایا کہ بارڈر کو دونوں ممالک کے شہریوں کی واپسی کے لیے کھولا گیاانہوں نے کہا کہ اب تک چمن بارڈر کے ذریعے افغانستان میں پھنسے 488 پاکستانی بھی واپس آچکے ہیںعہدیدار نے کہا کہ واپس آنے والے پاکستانیوں میں اکثر کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جبکہ دیگر بلوچستان اور پنجاب کے رہائشی ہیں انہوں نے کہا کہ بارڈر پر صحت حکام کی جانب سے چیک اپ کے بعد ان شہریوں کو متعلقہ صوبوں کو روانہ کردیا گیاعہدیدار نے کہا کہ افغانستان سے آنے والے پاکستانیوں کو پاک افغان سرحد کے قریب کلی فیضو میں واقع خیموں پر مشتمل قرنطینہ مرکز میں قرنطینہ کیا جانا تھا محکمہ صحت کے عہدیدار نے کہا کہ جو پاکستانی قرنطینہ میں 14 روز گزارنے کے خواہش مند نہیں انہیں واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے مطابق افغانستان نے آنے والے تمام پاکستانیوں کے لیے قرنطینہ لازمی ہے ذکااللہ درانی نے کہا کہ ان 488 پاکستانیوں کو 14 روزہ قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد وطن واپسی کی اجازت دی گئی تھی یاد رہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کی غرض سے مارچ میں افغانستان کو ملانے والی سرحد چمن اور طورخم کو بند کردیا تھا کورونا وائرس کے پیش نظر 13 مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایران اور افغانستان کے ساتھ بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے 20 مارچ کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن میں سپین بولدک سرحد کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سے ٹرکوں کو افغانستان جانے کی اجازت دے دی تھی بعد ازاں 28 مارچ کو حکومت نے ملک کی مشرقی اور مغربی سرحدیں کورونا وائرس کی وبا کے باعث مزید 2 ہفتے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا پاکستان نے 4 اپریل کو وطن واپسی کے خواہش مند افغانستان کے شہریوں کو جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا اور کئی افراد نے سرحد پار کی تھی۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…