ریاض(این این آئی )انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے سعودی عرب انتہائی کم وقت میں 150 ویں نمبر سے دسویں نمبر پر پہنچ گیا جب کہ انٹرنیٹ کی تیز ترین رفتار فائیو جی کے حوالے سے وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعود عرب کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر ڈاکٹر احمد الثنیان نے مکہ میں ہونے والی ایک تقریب میں آن لائن خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ
ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری کا مطلب ہے کہ سعودی عرب کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہے اور وہ ٹیکنالوجی کو اپنی معیشت کے اہم سمجھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے محنت سے انتہائی کم وقت میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے حوالے سے 150 ویں نمبر سے دسویں نمبر کی پوزیشن حاصل کی جب کہ جدید ترین انٹرنیٹ ٹیکنالوجی فائیو جی کی رفتار میں بادشاہت عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے۔نائب وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ فائیو جی اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو صحت سمیت ملک کے دیگر شعبہ جات میں استعمال کیا جا رہا ہے اور اس سے فوائد حاصل کیے جا رہے ہیں۔نائب وزیر موصلات کے مطابق سعودی عرب میں فائیو جی رفتار کو بہتر بنانے کے لیے 7 ہزار ڈیجیٹیل ٹاور کام کر رہے ہیں اور اسی شعبے میں نئی نوکریاں نکالنے کے لیے وزارت کام کر رہی ہے۔