بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

پاکستان میں کرونا وائرس روکنے کیلئے کیا کرنا ہو گا ، ورنہ صورتحال امریکا یا جرمنی جیسی ہو سکتی ہے ،تحریک انصاف کے رہنما نے واضح کر دیا

datetime 10  مئی‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد بڑ ھنے پر لاک ڈائون سخت کر نے سمیت کچھ بھی ہوسکتا ہے پاکستان امر یکہ یا جر منی جیسے حالات کا کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا ،سیاسی بیانات آتے رہتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وفاق لاک ڈائون میں نرمی سمیت ہر معاملے پر سندھ سمیت تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چل رہا ہے،صنعتوں سمیت جہاں بھی

کورونا بچائو کے لیے ایس او پیز پر عمل نہیں ہو گا وہاں جر مانہ اور مقدمات درج کر نے سمیت ہر ایکشن لیا جائے گا ،کورونا بحران کی وجہ سے پاکستان کو بہت معاشی نقصان ہو چکا ہے انشاء اللہ کسی کو بھو کا نہیں رہنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سماجی کارکن اور بز نس مین میاں سعید احمد ڈیرے والا کی رہائش گاہ پر عوامی رکشہ یونین کے غر یب رکشہ ڈرائیوز کو راشن دینے کی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ  گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ لاک ڈائون میں نر می کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ کورونا ختم ہو چکا ہے یا اس کی شدت میں کمی آگئی ہے بلکہ لاک ڈائون میں نر می اس لیے کی گئی ہے تاکہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں سمیت بزنس کیمونٹی کو مزید معاشی مسائل سے بچایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز سمیت ہر کوئی بار بار یہ کہہ رہا ہے کہ کورونا میں کمی نہیں ہورہی بلکہ آنیوالے دنوںمیں مزید اضافہ ہو ہو گا اس لیے حفاظتی اقدامات پر عمل کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر لاک ڈائون میں نرمی کے بعد لوگوں نے حفاظتی اقدامات نہ کیے اور سڑکوں بازاروں سمیت ہر جگہ رش نظر آئیگاتو کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا تو حکومت کے پاس لاک ڈائون سخت کرنے اور مزید سخت اقدامات کے سواکوئی آپشن نہیں ہوگا اس لیے تاجروں سمیت سب کو چاہیے کہ وہ لاک ڈائون میں نر می کے دوران کورونا سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنائیں ورنہ جر مانے اور سزائوں سمیت ہر قسم کا ایکشن لیا جائے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ لاک ڈائون میں نر می کے حوالے سے فیصلہ سندھ سمیت تمام صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے ہی ہوا ہے کیونکہ اگرکوئی ایک صوبہ اپنی مرضی کے مطابق کورونا کے حوالے سے پالیسی بنائے گا تو پھر لاک ڈائون نر می کا کوئی فائدہ نہیں اس لیے سب کو متحد ہو کر کورونا کیخلاف جنگ لڑ نا ہوگی تاکہ ہم کورونا کو شکست دیں سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غریب خاندانوں کی امداد کیلئے کام کر نیوالے مخیر حضرات کو جتنا بھی خر اج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم غر یب خاندانوں کیساتھ کھڑے ہوں۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…