جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

’’را ‘‘کا ایجنٹ سرکاری افسر رنگے ہاتھوں گرفتار،ملزم کا بھارت سے کیسے رابطہ تھا اور خفیہ طور پر کونسی معلومات پہنچاتا تھا؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے را کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا، ملزم 17گریڈ کا سرکاری ملازم ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی سے را سلیپر سیل کے اہم رکن آصف صدیقی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، جسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اس حوالے سے ایف آئی اے حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گرفتارملزم 17گریڈ کا سرکاری ملازم تھا۔ملزم کے قبضے سے

موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئیں ہیں، چھاپے کے وقت ملزم اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھا۔ملزم سیکیورٹی اداروں کی معلومات بذریعہ ای میل بھارت بھیجتا تھا، ملزم حساس مقامات کی تصاویر اور تفصیلات بذریعہ ای میل بھیج رہا تھا۔ایف آئی اے حکام کا دعوی ہے کہ ملزم آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے، ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، ملزم آصف صدیقی سائٹ کراچی میں ملازمت کرتا تھا، ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…