منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہوگئے؟زیر گردش خبر کی صداقت سامنے آگئی

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ کچھ روز پہلے ہی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا عہدہ سنبھالنے والے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں،سوشل میڈیا پر یہ عاصم سلیم باجوہ کے استعفیٰ سے متعلق اس وقت چہ میگوئیاں بڑھنے لگیں جب کسی نیوز ویب سائٹ سے منسوب ایک سکرین شارٹ شیئر کیا گیا۔ اس سکرین شارٹ پر کسی میڈیا ہاؤس کا نام درج نہیں ہے جس سے واضح ہوجاتا ہے کہ یہ من گھڑت ہے۔عاصم سلیم باجوہ کے استعفیٰ کی چہ میگوئیوں کی وجہ بننے والے سکرین شارٹ میں کہا گیا ہے ’’ عاصم سلیم باجوہ کا مشیر اطلاعات کے عہدہ سے استعفیٰ، میرے پاس پہلے ہی چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا عہدہ ہے جو بہت زیادہ ذمہ داری والا ہے۔‘‘

عاصم سلیم باجوہ کے استعفیٰ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے پوچھا جارہا ہے کہ اس خبر میں کتنی صداقت ہے۔ ان کے استعفیٰ کے حوالے سے سرکاری سطح پرنہ تو کوئی اعلان سامنے آیا ہے اور نہ ہی کسی حکومتی شخصیت نے ان کے استعفیٰ کی تصدیق کی ہے۔ ریڈیو پاکستان جو کہ سرکاری ادارہ ہے اس نے ساڑھے 8 بجے کے قریب عاصم سلیم باجوہ کی ایک خبر شیئر کی ہے جس میں انہیں ’’معاون خصوصی اطلاعات‘‘ لکھا گیا ہے جس سے واضح ہوجاتا ہے کہ انہوں نے نہ تو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی ان سے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ واپس لیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…