جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

’’ پاکستان پوسٹ کا ڈاکیا بوڑھے پنشنرز کیلئے بنا خوشیوں کا پیغامبر‘‘وزیراعظم ، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کیلئے اہم پیغام دیدیا 

datetime 8  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ عوامی خدمت میں مصروف ہے ۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پاکستان پوسٹ کا ڈاکیا بوڑھے پنشنرز کیلئے بنا خوشیوں کا پیغامبر ، ترجمان کے مطابق عید کے باعث معمول ہی کی نہیں بلکہ ایک ماہ کی پیشگی پنشن بھی ریٹائرڈ ملازمین کی دہلیز پر بحفاظت ملنے لگی ۔

ترجمان نے کہاکہ کروناء کے باعث پاکستان پوسٹ نے پچھلے مہینے لاکھوں پنشنرز کی گھروں کی دہلیز پر واجبات پہنچائے ۔ترجمان کے مطابق پنشز دینے کا سلسلہ اس مہینے بھی کامیابی سے جاری ہے ، عید الفطر کی آمد سے قبل اگلے ماہ کی پنشن پیشگی ملنے پر بوڑھے ملازمین نہایت خوش ہیں ۔ ترجمان کے مطابق بوڑھے پنشنرز وزیراعظم عمران خان، وزیر مواصلات مراد سعید اور پاکستان پوسٹ کے مشکور ہیں ۔ ترجمان کے مطابق پنشن کی تقسیم کے دوران پاکستان پوسٹ کے عملے اور پنشنرز کی صحت و سلامتی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ،واجبات کی تقسیم کے عمل میں حصہ لینے والا عملہ ہاتھ منہ اچھی طرح ڈھانپ کر ضعیف ملازمین تک پہنچ رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق واجبات کی تقسیم میں ملازمین کے ساتھ سینئر ترین عہدہ دار و افسران بھی پیش پیش ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…