بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کن 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا گیا

datetime 8  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا،وزارتوں کو کابینہ کے 5 فیصلوں پر مقررہ وقت تک عملدرآمد نہ کرنے پر ریڈ لیٹر جاری کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس سے دوسری بار وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزارتوں نے کابینہ کے

پانچ فیصلوں پر مقررہ وقت تک عملدرآمد نہیں کیا۔وزیراعظم نے 21 دنوں میں رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔وزارتوں کو کہا گیا ہے کہ 21 دنوں میں عمل درآمد کرنے کے بعد اپنی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائی جائیں.علاوہ ازیں وزارتوں سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔۔اس سے قبل 05 ستمبر 2019 ئ￿ کو وزیراعظم آفس سے حالیہ تاریخ میں پہلی بار وزارتوں کو ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم آفس کے مطابق طلب کیے گئے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر 27 وزارتوں کے سیکرٹریز کو ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا جسے آخری تنبیہ اور ناپسندیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس سے قبل مختلف وزارتوں سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں جو فراہم نہیں کی گئی۔وزیراعظم آفس نے مطلوبہ تفصیلات کی فراہمی کے لیے 9ستمبر کی آخری ڈیڈ لائن دی تھی اور کہا تھا کہ وزارتیں ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کروائیں۔اسی طرح اہلیت رکھنے کے باوجود ترقی حاصل نہ کرنے والے افسران کے علاوہ جن سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کاروائی تین ماہ سے زیر التوا ہے ان کی تفصیلات بھی مانگی گئی تھیں۔اس کے ساتھ ساتھ وزارتوں کے پاس موجود متروک شدہ گاڑیوں ، مشینری اور دیگر سازوسامان کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ ریڈ لیٹر وزارتوں کی کارگردگی رپورٹ پر مثبت اثر ڈالے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…