اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے سینٹر فیصل جاوید کی والدہ کے انتقال پر نہایت رنج کا اظہار کیا ۔ انہوںنے سینٹر فیصل جاوید سمیت تمام اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندء درجات کیلئے
خصوصی دعا ۔ سیف اللہ نیازی نے کہاکہ سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کے انتقال کی اطلاع صدمہ انگیز ہے، غم اور دکھ کی گھڑی میں ہم سینیٹر فیصل جاوید اور انکے اہل خانہ کیساتھ اور انکے غم میں شریک ہیں، اللہ کریم انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائیں۔انہوںنے کہاکہ رب ذوالجلال سینیٹر فیصل جاوید کی مرحومہ والدہ کو جنت الفردوس میں ارفع مقام عطا فرمائیں، آمین۔