راولپنڈی(این این آئی)سول لائن پولیس کی فوری کاروائی، شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو بے آبرو کرنے والا ملزم گرفتار، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی بہن کی درخواست پر درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس نے خواتین اور بچوں سے جنسی تشدد
اور استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کررکھے ہیں، ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے سی پی او محمدا حسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو بے آبرو کرنے والا ملزم حارث کو گرفتارکر لیا،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی بہن کی درخواست پر درج کیا گیا،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اور سول لائن لائن پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی اور استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔