ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

احساس کفالت پروگرام کا دوسرا مرحلہ جاری تصدیقی عمل کیئے نادرا سینٹر کے باہر مرد و خواتین کی قطاریں

datetime 7  مئی‬‮  2020 |

سکھر(این این آئی)احساس کفالت پروگرام کا دوسرا مرحلہ جاری ،تصدیقی عمل کیئے نادرا سینٹر کے باہر مرد و خواتین کی قطاریں،کئی گھنٹوں قطار میں کھڑا کرنے کے بعد نادرا عملہ ٹمپریچر چیک کرنے کے بہانے لوگوں کو واپس کرنے لگا، رقم نہ ملنے کی وجہ سے عید کی خوشیوں سے محروم ہوجائینگے،مستحقین کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے

پاکستان کے مستحق افراد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت ماہانہ وظیفہ فراہمی کے تحت بارہ ہزار روپے قسط کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی وظیفہ فراہمی کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے کے بعد سکھر کے مختلف علاقوں میں قائم نادرا سینٹروں میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم وصول کرنے والے مستحق مرد و خواتین کا انگوٹھے کی تصدیق کیلء رش امنڈ آیا ہے،نادرا سینٹر کے باہر تصدیقی عمل کرانے کیلئے مستحق مرد و خواتین کی لمبی لمبی قطاریں لگنا شروع ہوگئی ہیں شدید گرمی کی حالت میں کئی کئی گھنٹوں انتظار کے بعد جب مستحق افراد کا تصدیقی نمبر آتا ہے تو نادرا عملے کی جانب سے ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد انہیں بنا تصدیق کے دوبارہ آنے کا کہہ کرکے سینٹر سے باہر نکال دیا جاتا ہے نادرا سینٹر کے عملے کی مبینہ زیادتی کے خلاف مستحقین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر تصدیقی عمل جلد کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ ملنے والی رقم سے عید کی خریداری کر سکیں دوسری جانب نادرا سینٹروں پر رش اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ  کو روکنے کیلئے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر استعمال نہیں کی جارہی ہے جبکہ سینٹروں پر تعینات عملہ بھی عملدرامد کرانے میں ناکام نظر آتا ہے اجتماعی دوری اور احتیاط نہ رکھنے کی وجہ سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…