نیویارک(این این آئی)معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں گوگل اور ایپل کورونا وائرس سے متعلق ایک ہو کر کچھ دنوں میں ایک ایسا ٹول پیش کرنے جا رہی ہیں جو کورونا وائرس کے مریضوں کی ٹریکنگ میں مدد دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ اور ایپل نے آئی او ایس ڈیوائسز میں ایک ایسے بلیو ٹوتھ سسٹم سے متعلق نئی تفصیلات جاری کی ہیں جو کورونا وائرس کے مریضوں کی ٹریکنگ میں
مدد فراہم کرے گا۔اس ٹول کے تحت صارفین کی لوکیشن سے متعلق معلومات کو اکٹھا کرنیکی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ کسی بھی صارف کے دوسرے صارف سے قریب ہونے سے متعلق معلومات کو حاصل کرنے سے پہلے ان سے منظوری حاصل کی جائے گی۔دونوں کمپنیوں کی جانب سے اس نئے ٹول کو کانٹیکٹ ٹریسنگ کا نام دیا گیا ہے جو کہ صارفین کو ان کے اسمارٹ فون کے ذریعے ا?گاہ کرے گا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطے میں آئے ہیں۔ایپل اور گوگل کی جانب سے یہ نیا کانٹیکٹ ٹریسنگ ٹول رواں ماہ میں ہی تمام صارفین کو استعمال کے لیے پیش کیا جائے گا۔