جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

پولیس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر 

datetime 7  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہاہے کہ لاہورپولیس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔شہریوں کی حفاظت میں مصروف پولیس فورس کے لئے بھرپور حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس ناکوں، تھانوں، قرنطینہ مراکز، کفالت سینٹرز پر حفاظتی سامان تقسیم کیا گیاہے۔رائے بابر سعید نے کہا کہ

پبلک ڈیلنگ مقامات پر تعینات پولیس ملازمین کو بھی حفاظتی سامان فراہم کیا گیا۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ کے دوران قانون شکن عناصر کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پرابتک2192مقدمات درج کئے گئے۔شہر بھر میں لگائے گئے ناکوں پر02 لاکھ21ہزار859 افرادسے نقل و حرکت بارے دریافت کیا گیا جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے02 لاکھ10ہزار550 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔ غیر ضروری طور پر باہر آنے والے4442شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے گئے۔شہر میں سڑکوں پر آنے والی چھوٹی بڑی01 لاکھ99 ہزارسے زائد وہیکلزکو چیک کیا گیا۔مجموعی طور پر112330موٹر سائیکلوں،28656 رکشوں،5852 ٹیکسیوں،41813 کاروں اور10433بڑی گاڑیوں کوبھی روک کرمالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی7808موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے بتایا کہ پولیس فورس میںابتک تقریبا06ہزارپی پی ای کِٹس،87ہزار سے زائد حفاظتی ماسک،01لاکھ14 ہزارسادہ جبکہ 05ہزار سے زائد میڈیکل گلوز،12ہزار سینیٹائزرز،04 ہزار رین/ سیفٹی سوٹس ،11 سو حفاظتی عینکیںاور 35ہزار سے زائد صابن تقسیم کئے جا چکے ہیں۔رائے بابر سعید نے کہا کہ فیلڈ ڈیوٹی اور پبلک ڈیلنگ کی وجہ سے پولیس فورس کو کورونا وائرس کے خطرات کا زیادہ سامناہے۔ انہوں نے کہا کہ ناکوں پر تعینات جوان کورونا ایس او پیز کے تحت حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…