جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

مشکل گھڑی میں متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائیگی، سربراہ پاک فوج قمر باجوہ نے فوری ریلیف کیلئے بڑا اعلان کر دیا

datetime 7  مئی‬‮  2020 |

راولپنڈی(این این آئی) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کورونا وبا کے خلاف دیگر اداروں کی معاونت جاری رکھے گی ،مشکل گھڑی میں متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائیگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا، وہ سی ایم ایچ پہنچے جہاں انہوں نے کورونا سنٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

کوہاٹ پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نظرانہ پیش کرنے والے شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔آرمی چیف نے کورونا کے ریلیف پروگرام میں مصروف جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو علاقے میں کورونا کی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت دی کہ کورونا سے متاثرہ تمام علاقوں تک پہنچا جائے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان آرمی اس وبا کے خلاف دیگر اداروں کی معاونت جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…