بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

پنجاب میں زیادہ کرونا پھیلائو والے علاقے سیل 15اضلاع جہاں مہلک وائرس نہ ہونے کے برابر

datetime 7  مئی‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری پنجاب کیلئے فکرمندہونے کی بجائے سندھ کے حالات پر توجہ مرکوز کریں،(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کی بلا جواز تنقید مالی امداد میں کرپشن کا موقع نہ ملنے پران کی بے چینی کو ظاہر کرتی ہے ،اپوزیشن منفی پراپیگنڈے سے طبی عملے کو متنفرنہیں کر سکتی،پنجاب کے 15اضلاع میں کورونا وائرس کے کیسز نہ ہونے کے برابر ہیں ،

جن اضلاع میں پھیلائو زیادہ ہے وہاں رینڈم ٹیسٹنگ کر رہے ہیں اور جہاں پھیلائو حد سے زیادہ ہے وہاں علاقے بھی سیل کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کی خواتین رہنمائوں سے گفتگو اور میڈیا کیلئے جاری کئے گئے بیان میں کیا ۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وفاق تمام صوبوں کو بلا تفریق مساوی سامان فراہم کر رہا ہے لیکن سندھ کی جانب سے صرف سیاسی مخالفت میں واویلا کیا جارہا ہے جو موجودہ حالات میں قومی وحدت کیلئے نقصان کا باعث ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو قرنطینہ سے باہر آنے کے بعد پنجاب کیلئے فکر مند دکھائی دئیے ہیںلیکن مشورہ ہے کہ وہ پنجاب کی بجائے سندھ کے حالات پر توجہ دیں ۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے ، مریضوںکو علاج معالجے کی سہولیات اور کمزور طبقات کوریلیف دینے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کا یہ بیان مضحکہ خیز ہے کہ (ن) لیگ کے شیر میدان عمل میںہیں حالانکہ سچ یہ ہے کہ (ن) لیگ چوری کھانے والی جماعت ہے اور مشکل وقت میں عوام کو (ن) لیگ کے کاغذی شیر کہیں بھی نظر نہیں آئے۔ اتحاد کے موقع پر نفاق ڈالنے والوںکے چہرے بے نقاب ہو گئے یں۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری وفاق پر ڈال رہی ہے اورپریس کانفرنسز میں رونا دھونا کیا جارہا ہے جبکہ پنجاب حکومت پوری تندہی کے ساتھ اپنا کام کر رہی ہے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…