جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پی آئی اے کا طیارہ ہالینڈ میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر وطن پہنچ گیا ، جانتے ہیں کتنے مسافر لوٹے؟

datetime 7  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی ائر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ ہالینڈ میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پاکستان پہنچ گیا۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 8834 کے ذریعے 46 مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ،مسافروں کو طیارے میں سماجی فاصلے کے تحت بٹھایا گیا تھا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کی،تمام مسافروں کو مختص ہوٹلز کے قرنطینہ منتقل کر کے نمونے حاصل کرلیے گئے۔کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر

مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔اس سے قبل پی آئی اے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو بھی واپس لا چکی ہے۔قومی ایئرلائن (پی آئی اے) امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا پلان بھی بنا چکی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کیلئے سلاٹ مختص کر دیا ہے، پی آئی اے کی پہلی پرواز 12 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن ڈی سی روانہ ہو گی، پی آئی اے بوئنگ ٹرپل 777 طیارہ بغیر مسافروں کے امریکہ جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…