بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

پاکستان کا وہ علاقہ جسے’ ڈی سیل ‘‘کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا 

datetime 6  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ  نے پکنک اسپاٹ شاہ اللہ دتہ کے علاقے کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر شاہ اللہ دتا کو سیل کیا تھا۔اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہ اللہ دتہ میں 140 مشتبہ افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق شاہ اللہ دتہ کیعلاقیکو ڈی سیل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

جائے گا۔ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق لوگوں کو سماجی فاصلے، ماسک سمیت تمام ایس اوپیز کو فالو کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا شکارمریض بھی صحت یاب ہورہے ہیں۔ کورونا کے کسی مریض کو اسپتال کی ضرورت نہیں پڑی۔پچھلے ماہ 22 اپریل کو اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد شاہ اللہ دتہ اور اس سے ملحقہ آبادی کو سیل کر دیا تھا۔اس ضمن میں ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ضلعی محکمہ صحت کے مشورے پر علاقے کو سیل کیا گیا، محکمہ صحت کی ٹیموں نے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور اسپرے بھی کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق شاہ اللہ دتہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو بھی تعینات کر دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک ہی گھر کے سات افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ ایف 7 مرکز میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا۔حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ تین روز قبل خاندان کے سربراہ کی وفات ہوئی تھی جس کے بعد متوفی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔ڈی سی اسلام آباد نے بتایا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کونٹیکٹ ٹریسنگ پر اْن کے بیٹے اور دیگر افراد کا ٹیسٹ کیا گیا۔حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کی رہائش گاہ سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ فی الحال تمام افراد کو اندر کورنٹائن کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور ٹریسنگ جاری ہے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…