ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

’’کہیٹرا تیرا پیواے!میںتنوں کہندا لائن تے آ‘‘ اسپتال کے اوٹی اے محمد صادق نے مریض کو تھپڑا دے مارا ، ڈنڈوں کی برسات اسپتال کا عملہ بھی زخمی کر دیا ، مریض پر تشدد کی ویڈیو وائرل، او ٹی اے معطل کر دیا گیا

datetime 6  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریض عمران کو اسپتال کے اوٹی اے نے تھپڑ دے مار ، ٹھنڈوں کی برسات کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں انسانیت سوز واقع سامنے آیا ہے جہاں اسپتال کے اوٹی اے محمد صادق نے مریض عمران پر چلانا شروع کر دیا اور کہا کہ’’کہیٹرا تیرا پیواے!میںتنوں کہندا لائن تے آ‘‘جس کے بعد تھپڑمارا اور ٹھنڈوں کی برسات کر دی ۔

پاس ہی کھڑے کسی شخص نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو گئی ۔ واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیو ملنے پر عمران پولیس اسٹیشن پہنچا اور شکایت درج کرائی۔پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، واقعہ کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے رپورٹ جمع کرا دی گئی ۔ جس کے مطابق اسپتال کا اوٹی اے محمد صادق کافی عرصے بائی پولر ڈ ز اوڈر کا مریض ہے ، یہ دماغی بیماری ہے اس میں مریض کی طبعیت اچانک بدل جاتی ہے وہ ڈپرشن کا شکار یا پھر کسی چیز میں دلچسپی کھودیتا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریض عمران پر تشدد کیا بلکہ وہاں موجود اسٹاف کے روکنے پر انہیں بھی زخمی کیا اور اسپتال کا سامان بھی توڑا ۔3مئی کو محمد صادق کو اس کے اہلیہ چیک اپ کروانے کیلئے لائی تھیں جہاں ڈاکٹر وں نے اسے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ پھر بھی اسپتال آگیا، محمد صادق کی طبعیت ٹھیک نہیں تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا ۔ پولیس کارروائی کے بعد محمد صادق کو 90روز کیلئے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…