ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

گھر سے خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد  یہ خاتون کون تھیں ، شناخت کس نام سے ہوئی 

datetime 6  مئی‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) شمالی چھائونی کے علاقہ سرفراز رفیقی روڈ گھر سے خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔50 سالہ خاتون کی شناخت قمر بی بی کے نام سے ہوئی ہے ۔50سالہ قمر بی بی گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ ایدھی رضاکاروں نے 50 سالہ قمر بی بی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ دوسری جانب حافظ آباد کے نواحی گائوں شوری چٹھہ میں شادی شدہ

نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر پھندہ لیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ محمد عباس ولد عنایت کا مبینہ طور پر اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا ۔ گذشتہ روز اس نے دلبرداشتہ ہوکر پھندہ لیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس تھانہ صدر نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔ جبکہ شادی شدہ شخص کو گھر میں گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے بیوی سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے ضلع خوشاب کے محلہ پراچگان میں احسان الہی کو گلا دبا کر قتل کر اسکی بیوی متاب بی بی نیگلہ دباکرقتل کردیا جس کے بھانجے عبدالغفار کی اطلاع پر پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور اس کی بیوی مہتاب بی بی سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے ۔ دریں اثنا  ذہنی توازن درست نہ ہونے پر 41 سالہ شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔زرائع کے مطابق ریجن کے علاقہ نوشہرہ وادی سون کے گائوں جابہ کے 41سالہ نثاراحمد نے خود کو بارہ بور بندوق سیفائر مار کر اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔جو ذہنی طور پر معذور اور ذہنی توازن درست نہیں،بتلایا جا رہا ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…