ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

شہر قائد کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)شہر قائد کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق کورونا سے جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکار اے وی ایل سی میں تعینات تھا، اہلکار کا 25 اپریل کو کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آنے پر اہلکار کو گھر میں

قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق شہر میں 94 پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ سندھ بھر میں متاثر ہونے والے اہلکاروں کی کل تعداد 99 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایس ایس پی سٹی آفس میں اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا، اس دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انور سمیت کچھ اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ٹیسٹ نتائج مثبت آنے کے بعد اے ایس آئی انور سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے تاہم گزشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق اے ایس آئی انور ایس ایس پی سٹی آفس میں وائرلیس آپریٹر تعینات تھے اور ڈاکس میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں مقیم تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…