لاہور( این این آئی )احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو ضمنی ریفرنس میں فرد جرم کیلئے 12مئی کو ہرصورت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے
میں حکم دیاگیاہے کہ حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جانی ہے اس لئے جیل حکام بغیر کسی عذر کے آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کریں اور پیشی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جیل حکام حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہیں کر رہے۔



















































