پی ٹی آئی حکومت میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ وہ 18ویں ترمیم کو چھیڑ سکےوفاق کے دوہرے روئیے کے باعث ملک میں انتشار پھیل رہا ، حیرت انگیز دعویٰ

5  مئی‬‮  2020

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ وہ 18ویں ترمیم کو چھیڑ سکے ، فریقین کو معاملے پر سمجھانے کیلئے تیار ہیں ،وفاق کے دوہرے روئیے کے باعث ملک میں انتشار پھیل رہا ہے اور کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے،موجودہ صورتحال میں اخراجات کا 90 فیصد صوبے اپنے وسائل سے پورا کر رہے ہیں،

عالمی وباء کا مقابلہ صوبے اکیلے نہیں کرسکتے،پاک فوج اور رینجرز سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جس سے صوبائی حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،سندھ کے بروقت اقدامات نے پاکستان میں اٹلی، ایران، نیویارک اور ووہان جیسی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی،ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل ورکرز اصل ہیروز ہیں، اگر ٹڈی دل کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ملک میں فوڈ سکیورٹی کی صورتحال سنگین ہوجائے گی۔ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھی میڈیا کو مشترکہ انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ اگر وفاقی حکومت کی یہ پالیسی رہی کہ صوبے اپنے مسائل خود دیکھیں تو وفاق اسلام آباد تک محدود ہوجائیگا۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج اور رینجرز سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جس سے حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹِی آئی حکومت میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ وہ 18ویں ترمیم کو چھیڑ سکے، ہم دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اس معاملے پر سمجھانے کے لیئے تیار ہیں، انہوںنے کہاکہ حکومتِ سندھ کے بروقت اقدامات نے پاکستان میں اٹلی، ایران، نیویارک اور ووہان جیسی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دیگر صوبوں نے سندھ حکومت کے اقدامات کی پیروی کی اور ابتدائی 15 دنوں کے لاک ڈاؤن کے باعث مہلک وباء تیزی سے پھیل نہیں سکی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم شہریوں کی جانیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ گورنر سندھ جو وفاق کا نمائندہ ہے سندھ میں لاک ڈاوَن کی مخالفت کرتا رہا ہے،

وفاقی وزراء نے فرنٹ لائن پر سینہ سپر ڈاکٹرز کے بارے میں کہا کہ یہ سندھ حکومت کے کہنے پر سیاست کر رہے ہیں، وفاق کے دوہرے روئیے کے باعث ملک میں انتشار پھیل رہا ہے اور کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاق کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو تاحال پی پی آئیز فراہم نہیں کی گئیں۔انہوںنے کہاکہ اب تک کروناوائرس بحران کے دوران ہونے والے

اخراجات کا 90 فیصد صوبے اپنے وسائل سے پورا کر رہے ہیں، اس عالمی وباء کا مقابلہ صوبے اکیلے نہیں کرسکتے۔ انہوںنے کہاکہ وفاق کے عدم تعاون کے باعث صوبے اس مہلک وباء کے خلاف لڑائی میں انتہائی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل ورکرز اصل ہیروز ہیں، طبی عملہ اپنی جانوں پر کھیل کر شہریوں کی زندگیاں بچانے کی جدوجہد میں دن رات مصروف ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کروناوائرس بہت بڑا بحران ہے، جس میں وزیراعلیٰ سندھ اور

اس کی ٹیم کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا بھی اپنا اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مجھے احساس ہے کہ کرونا وائرس کی صورتحال کے باعث سب سے زیادہ متاثر غریب، محنت کش طبقہ اور دیہاڑی دار مزدور ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت ہمیں سب سے زیادہ عوام کی زندگیوں کا تحفظ عزیز ہیں، موجودہ حکومت غریبوں کو ریلیف پہنچانے کے لیئے اقدام اٹھا رہی ہے، وہ تمام ادارے پی پی پی کے ادوار حکومت میں ہی قائم ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ اگر ٹڈی دل کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ملک میں

فوڈ سکیورٹی کی صورتحال سنگین ہوجائے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اختیارات کی منتقلی کے بعد پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ میں اسپتالوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے حکمران جماعت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کنٹینر سے اتریں اور وزیر اعظم بن کر کام کریں، البتہ اگر انہیں کام کرنے میں دلچسپی نہیں تو استعفیٰ دیں اور کسی اہل کو یہ کام سونپیں تاکہ ہم یکجا ہو کر اس وبا کا سامنا کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…