ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کیس ، فریقین کو نوٹس جاری 

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کیس میں نجی ادویات ساز کمپنیوں کی اپیل پر اٹارنی جنرل ،ڈریپ سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کر دیا ۔منگل کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وکیل نجی کمپنی نے کہاکہ ڈریپ نے ہمیں سنے بغیر ادویات کی قیمتیں کم کرنے کا سرکولر جاری کیا۔وکیل نے کہاکہ 2019 میں

ادویات کی قیمتیں 30 فیصد کم کر دی گئیں،سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔وکیل نے کہاکہ ڈرگ ایکٹ کے مطابق وفاقی حکومت کا فیصلہ کہیں چیلنج نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ ہی آخری فورم ہے جہاں اپیل دائر کی۔وکیل نے کہاکہ 2015 کی ڈرگ پالیسی سپریم کورٹ متنازعہ قرار دے چکی،ڈریپ نے 2018 میں نئی پالیسی بنا کے قیمتوں میں اچانک کمی کا حکم دے دیا۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ سپریم کورٹ ڈریپ کو ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکم نہیں دے سکتی،ادویات بنانے والی کمپنیوں کے تحفظات حکومت کو دور کرنے چاہئیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…