ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

’’مجھے ایک چھوٹے سے کمرے میں بند کیا گیا ہے‘‘ ہمیں مجبوراً ڈیوٹی پر آنا پڑا اوردوسرے لوگ ہماری وجہ سے وائرس کا شکار ہوئےپمز کےمیں ڈاکٹر ثروت کرونا وائرس کا شکار ہونے بعد ویڈیو پیغام جاری کر دیا 

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیس)اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملے سمیت 18 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو گئی ہے جس کے بعد ایم سی ایچ وارڈ کو سیل کر دیا گیا ہے۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق پمز ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہو گئی،کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پمز ہسپتال کی ڈاکٹر ثروت نے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ میں پمز میں ڈاکٹر ہوں،

تین دن پہلے ایک ساتھی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا،ایک ساتھی کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مجھ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں۔ڈاکٹر ثروت نے کہاکہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے،رپورٹ کےبعد میرا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، مجھے ایک چھوٹے سے کمرے میں بند کر دیا گیا ،حکام مناسب جگہ منتقل کریں ۔  ایک ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر درخواست کی تھی کہ ایم سی ایچ وارڈ سیل کردیں،یہ انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص مینجمنٹ کی وجہ سے ہوا۔ڈاکٹر ثروت نے کہاکہ ہمیں مجبوراً ڈیوٹی پر آنا پڑا اوردوسرے لوگ ہماری وجہ سے وائرس کا شکار ہوئے۔ادھرپمز  ہسپتال میں بچوں کے سرجیکل سیکشن میں بھی 10 افراد میں کورونا مثبت آیا ہے۔ متاثرہ افراد میں دو ڈاکٹر، ایک میل نرس، 5 او ٹی سٹاف، ایک وارڈ بوائے اورایک سینٹری ورکر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بچوں کے سرجیکل سیکشن میں تاحال حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…