لاہور (آن لائن) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے کیمپ جیل میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ59 قیدیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کیمپ جیل لاہور کو کرونا فری جیل قرار دے دیا ہے۔ جیل کے ذرائع کے مطابق کیمپ جیل کے کرونا وائرس کے تصدیق شدہ آخری چار
مریضوں کی رپورٹ بھی منفی آگئی ہے۔ جس کے بعد کیمپ جیل لاہور میں کرونا کا کوئی تصدیق شدہ مریض باقی نہیں رہا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی دیگر جیلوں میں قید جن دس قیدیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ان میں سے 9 قیدیوں کے کرونا ٹیسٹ بھی منفی آگئے ہیں۔



















































