راولپنڈی (این این آئی)پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر وطن پہنچ گیا۔ منگل کو پرواز پی کے 784 کے ذریعہ 269 مسافر استنبول سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ،ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کا
طبی معائنہ اور اسکریننگ کی،مسافروں کو مختص ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز منتقل کرکے نمونے حاصل کرلیے گئے،کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق دو مسافروں کو تیز بخار کے باعث پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔



















































