اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لیہ میں قرنطینہ سینٹر میں تما م مریض کرونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی مرکز میں قرنطینہ کیے گئے 222افراد کو رکھا کیا گیا تھاسب صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے تھے جبکہ قرنطینہ میں صرف 16مریض رہ گئے تھے تاہم ان کے
حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی کہ 16افراد نے کرونا وائرس کو شکست دیدی ہے اور مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کرونا وائرس کیخلاف جنگ جیتنے والے افراد کو ان کے گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس وقت پاکستان 21ہزار سے متاثرین کی تعداد تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 495سے تجاوز کر گئی ہیں ۔



















































