اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عقیدہ ختم نبوتؐ پرن لیگی رہنما اسحق اور دیگر رہنمائوں کی پراپیگینڈہ کی حقیقت سامنے آئی ہے ۔ تحقیق کے بغیر پنجاب اسمبلی میں ایسے ایشو کے خلاف قرارداد جمع کرادی جس پر پنجاب حکومت 2019 میں کارروائی کر چکی تھی۔تفصیلات کے مطابق نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے متعلق لیگی رہنما اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ ’’عمران نیازی اور اس کی حکومت ہمارے آقا آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے
نصاب میں تبدیلی فوری واپس لے اور اس گناہ پر قوم سے معافی مانگے!‘‘تاہم انہوں نے بغیر تحقیق کیے جس پر ٹویٹ کیا وہ خبر پچھلے سال 2019جولائی کی تھی اور جو ویڈیو شیئر کی گئی وہ پرانی ہے جسے اسحق ڈار نے ڈائون لوڈ کر کے اپنے اکائونٹ سے شیئر کیا ۔ تاہم اس حوالے سے حقیقت یہ سامنے آئی ہے کہ کتاب بک ٹیکسٹ بورڈ نے نہیں بلکہ ایک پرائیویٹ پبلشر نے چھاپی تھی ، جس کی پنجاب حکومت کو اطلاع ملتے ہی پبلشر کیخلاف قانونی کاروائی کی گئی اور 30ہزار کاپیاں برآمد کر لیں تھیں ۔
عمران نیازی اور اس کی حکومت ہمارے آقا آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے نصاب میں تبدیلی فوری واپس لے اور اس گناہ پر قوم سے معافی مانگے! pic.twitter.com/qCXv1dK1pb
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) May 3, 2020
کل سے ایک کتاب کے حوالے سے خبر زیرِ گردش ہے، اس کے حوالے سے چند حقائق:
1) کتاب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نہیں پرائیویٹ پبلشر نےچھپوائی
2) اطلاع ملتےہی پنجاب حکومت نے پبلشر کے خلاف قانونی اور تادیبی کاروائی شروع کر دی
3) اب تک 30،000 کاپیاں ضبط کی جا چکی ہیں اور FIR درج کروائی جا رہی ہے pic.twitter.com/U6P8tw2MZ6— Azhar (@MashwaniAzhar) July 9, 2019