منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کی ڈانواڈول پالیسیاں ،کرونا عام ہورہا ہے ،لاک ڈائون کا کوئی فائدہ نہیں تو پھر جہاز،ٹرینیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کیوں بند ہے؟ سوالیہ نشان اٹھا دیا گیا 

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی ڈانواڈول پالیسی سے کورونا عام ہورہا ہے ۔ حکومت کے مطابق اگر لاک ڈائون کا کوئی فائدہ نہیں تو پھر جہاز،ٹرینیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کیوں بند ہے ۔کراچی کے تاجروں کیلئے مزید لاک ڈائون قابل برداشت نہیں۔حکومت کے پاس احساس پروگرام کا ڈیٹا بھی غلط ہے ۔حکومت سمارٹ اور اصل لاک ڈائون میں الجھی ہوئی ہے

مرکز اور صوبے کے جھگڑوں سے عوام سینڈوچ بن کر رہ گئے ہیں۔جب سے کرونا وبا ء آئی ہے حکومت کہتی اورکچھ کرتی کچھ ہے ۔پورے ملک میں ایک ہی کورونا ہے ،ضروری نہیں کہ ہر صوبے کی اپنی پالیسی ہو،پورے ملک میں ایک ہی پالیسی اپنائی جائے تاکہ کرونا وباء سے نپٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جاسکے ۔حکومت کے ریلیف اعلانات ابھی تک اعلانات ہی ہیں ،عام آدمی تک اس کے ثمرات نہیں پہنچے ۔الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کی امدادی سرگرمیاں ملک بھرکے شہروں اور دیہاتوں میں ہر جگہ نظر آرہی ہیں ۔فیصل آباد میں پانچ روپے میں دو روٹیوں کا پیکیج عام آدمی کیلئے بہت مددگار ثابت ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے فیصل آباد کے امیر عظیم احمد رندھاوا،رانا عبدالوحید اور دیگر ذمہ داران سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے عظیم رندھاوا اور ان کی ٹیم کو سستی روٹی کا کامیاب پروجیکٹ چلانے پر شاباش دی اور ہدائت کی کہ سستے تندور خاص طور پرشہر کی غریب بستیوں میں لگائے جائیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اگر وزیر اعظم یا ان کی ٹیم لاک ڈائون کو ٹھیک نہیں سمجھتی تو انہیں فیصلہ کرنے سے کس نے روکا ہے ۔چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو اعتماد میں لیں اور متفقہ فیصلہ کرلیں ۔ وزیر اعظم لاک ڈائون کو عوام پر ظلم قرار دیتے ہیں مگر جن صوبوں میں ان کی اپنی پارٹی کی حکومتیں ہیں وہاں بھی اسی طرح لاک ڈائون ہے جس طرح سندھ میں ہے ۔وفاقی و صوبائی حکومتوں کو عوام کے مسائل سے نہیں اپنی اپنی انا کو

تسکین پہنچانے سے غر ض ہے ۔ انہیں مہنگائی اور بے روز گاری کے کرونا کے ہاتھوں پریشان عوام کی فکر ہوتی تو ایک دوسرے پر طنز کے تیر برسانے اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرتے ۔ وزیر اعظم کے بیانات نے تو عوام کو کنفیوز کردیا ہے اور لوگ پوچھ رہے ہیں کہ حکومت کرنا کیا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے قدم زمین پر

نہیں بلکہ اب بھی حکومت خلائوں میں ہے اور اسے خود کچھ نہیں سوجھ رہا کہ ان حالات میں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ۔ملک میں کاروبار ،صنعتیں اور مارکیٹیں بند ہیں ،مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے مگر حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آرہی ہے جس سے ہرکوئی پریشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مہنگائی کے خلاف بہت باتیں کرتے تھے مگر اب غریب کیلئے

سحری اور افطاری کا انتظام کرنا مشکل ہوچکا ہے ،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں چار گنا تک بڑھ چکی ہیں مگر وزیر اعظم خاموش ہیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ حالیہ بارش نے بہت سے علاقوں میں گندم کی تیار فصل کو تباہ کردیا ہے ۔سابقہ بارشوں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان نے ہی کسان کی کمر توڑ دی تھی ،اب ان کی رہی سہی

ہمت بھی جواب دے گئی ہے اور وہ حکومت کی دیکھ رہے ہیںلیکن حکومت امداد تو درکنار ان کو تسلی دینے کیلئے بھی تیار نہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹڈی دل کے حملے اور بارشوں کی وجہ سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے کسانوں کو فی ایکٹر کے حساب سے امدادی پیکیج دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کے پسے ہوئے مزدوروں اور کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔جماعت اسلامی ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے جائزمطالبات کے حق میں ہر جگہ آواز بلند کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…