پیر‬‮ ، 23 جون‬‮ 2025 

پاکستان بھر میں کرونا سے مزید 17 اموات،متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ،ہلاکتیں  476 ہوگئی ، افسوسناک صورتحال

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 476 ہو گئی ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20884 تک جاپہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پیر کوملک بھر سے کورونا کے مزید 750کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 17 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 417 کیسز 7 ہلاکتیں،

پنجاب 152 کیسز اور 5 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 159 کیسز اور 5 ہلاکتیں ، اسلام آباد سے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مزید 417 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 7 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2571 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7882 ہوگئی۔وزیراعلیٰ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے اور اس طرح ہلاکتوں کی تعداد 137 تک جا پہنچی ہے۔اس کے علاوہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1629 ہوگئی ہے۔پنجاب سے کورونا کے مزید 152 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کی۔ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 7646 اور اموات 126 ہوگئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں 768 زائرین، 1926 تبلیغی ارکان، 86 قیدی اور 4866 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں کورونا سے اب تک 2680 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 415 ہوگئی ہے ، شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 185 تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 159 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3288 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 856 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں مزید 2 افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتیں 21 ہوگئیں۔صوبے میں مزید 46 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1218 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 197 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…