جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا وائرس کےمزید  214مریضوں صحت یا ب ہوگئے

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)صوبہ سندھ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 363 کیسز سامنے آئے ہیں،جس کے بعد صوبے میں کیسز کی تعداد7465 ہوگئی ہے۔  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ویڈیو پیغام میں  بتایا کہ اتوار کو صوبے بھر میں 363 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 231کراچی کے ہیں،جس کے بعد صوبے میں کورونا کیس کی تعداد 7465 تک جاپہنچی ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق آج 214 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوئے،جس کے بعد صوبے میں مجموعی طورپر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1555 ہوگئی ہے۔  اپنی بریفنگ میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 8 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 130ہوگئی ہے جبکہ 5780 مریض زیر علاج ہیں،4638 گھروں میں ، 615 ا?ئسولیشن سینٹرز میں اور 527 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ان میں سے 76 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔  وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج شہر قائد میں ضلع وسطی سے 45، شرقی سے 67، کورنگی سے 21، ملیر میں 15،ضلع جنوبی 55 اور ویسٹ 28 کیسز رپورٹ ہوئے،صوبے کے دیگر شہروں میں 132 نئے کیسز آئے،سب سے زیادہ لاڑکانہ میں 30 کیسزآئے ہیں جبکہ گھوٹکی میں 21، حیدرآباد میں 13، جیکب آباد میں 9 ، خیر پور میں 10، لاڑکانہ میں 30 کیس رپورٹ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…